مکہ میں ہاؤس آئسولیشن اور ہوٹل قرنطینہ کی خلاف ورزی پر 103 افراد گرفتار.

مکہ میں ہاؤس آئسولیشن اور ہوٹل قرنطینہ کی خلاف ورزی پر 103 افراد گرفتار 




مکہ میں ہاؤس آئسولیشن اور ہوٹل قرنطینہ کی خلاف ورزی پر 103 افراد گرفتار
مکہ میں ہاؤس آئسولیشن اور ہوٹل قرنطینہ کی خلاف ورزی پر 103 افراد گرفتار 
مکہ مکرمہ پولیس نے ہاؤس آئسولیشن اور ہوٹل قرنطینہ کی پابندی کی خلاف ورزی پر 103 افراد کو حراست میں لے لیا

یہ لوگ کورونا وائرس میں مبتلا ہونے کی رپورٹ آنے  پر ہاؤس آئسولیشن اور بیرون مملکت سے سعودی عرب پہنچنے پر ہوٹل قرنطینہ کی پابندی کی خلاف ورزی کررہے تھے
***
ایس پی اے کے مطابق مکہ مکرمہ پولیس کے ترجمان نے بتایا کہ  ہاؤس آئسولیشن اور ہوٹل قرنطینہ کی خلاف ورزی کرنے والوں کو حراست لے کر قانونی کارروائی مکمل کرلی گئی-  جرمانے کے لیے انہیں متعلقہ ادارے کی تحویل میں دے دیا گیا
سعودی قانون  صحت کے بموجب ہاؤس آئسولیشن اور ہوٹل قرنطینہ کی خلاف ورزی قابل سزا جرم ہے- اس پر دو لاکھ ریال تک کا جرمانہ  مقرر ہے دو برس تک قید بھی ہوسکتی ہے- دونوں سزائیں بیک وقت بھی دی جاسکتی ہیں- خلاف ورزی دہرانے پر سزا دگنی مقرر ہے
***
اگر خلاف ورزی کرنے والے غیرملکی ہوتا ہے تو اسے جرمانے اور سزا کے بعد مملکت سے بے دخل کرکے بلیک لسٹ کردیا جاتا ہے

Post a Comment

Previous Post Next Post